• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینچ اور بار ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، چیف جسٹس گلزار احمد

اسلام آباد (اے پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ بینچ اور بار ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، انصاف کی فراہمی کیلئے بینچ اور بار دونوں کو محنت کرنی چاہیے تاکہ متاثرہ فریقین کو فوری انصاف مل سکے ، قانونی پیشہ قابل احترام پیشوں میں سے ایک ہے ، وکلاء برادری معزز پیشے کی تکریم، سالمیت اور عزت و وقار کو برقرار رکھیں ۔بدھ کو سپریم کورٹ سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے صدر سید غلام مصطفی کمال نے 17رکنی وفد کے ہمراہ یہاں چیف جسٹس گلزار احمد سے ملاقات کی ۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین