• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارک لین ریفرنس میں احتساب عدالت کے دائرہ اختیار کیخلاف آصف زرداری کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم موجودگی کے باعث پارک لین ریفرنس میں احتساب عدالت کے دائرہ اختیار کیخلاف آصف علی زرداری کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پرعدالت نے آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم موجودگی کے باعث سماعت10 نومبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین