اسلام آباد (نمائندہ جنگ) موبائل ایپ ٹک ٹاک پر پی ٹی اے کی جانب سے پابندی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز شہری اشفاق جٹ نے بیرسٹر عثمان خاور گھمن کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن ، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور چیئرمین پی ٹی اے کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے 9 اکتوبر کو قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی۔ پی ٹی اے نے واضح حکم جاری کئے بغیر پریس ریلیز کے ذریعے پابندی عائد کی۔