ملتان(سٹاف رپورٹر )فیڈرل بورڈآف ریونيو نے ریجنل ٹیکس آفس ملتان سمیت ملک بھر کے گریڈ 19اور گریڈ20کے 34افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کمشنر کارپوریٹ زون ملتان یاسر کو لارج ٹیکس پیئریونٹ ملتان میں آڈٹ میں تعینات کردیا گیا ہے کمشنر ود ہولڈنگ ٹیکس ملتان بہادر علی کو کمشنر ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ لارج ٹیکس پیئر یونٹ تعینات کردیا گیا ہے ایڈیشنل کمشنر زاہدہ سرفراز کو کمشنر ود ہولڈنگ ٹیکس آرٹی اوملتان تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں جبکہ دیگر افسران کو بھی مختلف مقامات پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔