ملتان (سٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی آج ڈسٹرکٹ بار ہال میں وکلاء سے خطاب کریں گے۔ وہ پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس میں شرکت کریں جو دن 11 بجے ڈسٹرکٹ بار ہال میں منعقد ہوگی۔ پیپلز لائرز فورم سینئر وکلاء کی وفات پر تعزیت ریفرنس منعقد کررہی ہے۔ یہ تعزیتی ریفرنس مرحومین سابق جج ناصر حسین حیدری، ممبر پنجاب بار جاوید اقبال ہاشمی، سینئر وکلاء محمود خان غوری، کنور محمد یونس اور حکیم امیر بخش اعوان کیلئے منعقد کیا جارہا ہے۔