آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

رانا ثناء، صفدر کی ضمانتوں میں 17 اکتوبر تک توسیع


مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ کے مقدمے میں عدالت نے نون لیگی رہنماؤں رانا ثناء اللہ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 17 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

لاہور میں انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نےمقدمے کی سماعت کی اور ریمارکس دیئے کہ ملزمان وقت پرعدالت کیوں نہیں پہنچ رہے ہیں۔

نون لیگ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس رات سے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھر پر چھاپے مار رہی ہے، رہنما رات اپنے گھروں میں نہیں سوئے اس وجہ عدالت آنے میں مشکل ہو رہی ہے۔

وکیل فرہاد علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ وزراء رات کو ٹی وی پر بیٹھ کر کہتے ہیں کہ صبح رانا ثناء اللہ نے گرفتار ہونا ہے۔


جج ارشد حسین بھٹہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے جو فیصلہ کرنا ہے قانون کے مطابق کرنا ہے، کسی فریق کو یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ عدالت جانبدار ہے۔

وکیل فرہاد علی شاہ نے عدالت سے استدعا کی کہ آج اس کیس کا فیصلہ نہ کیا جائے، جس کے بعد عدالت نے کیس میں نامزد لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 17 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

قومی خبریں سے مزید