• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر طاقت استعمال کی تو ذمے دار حکومت ہوگی، رانا ثنا اللّٰہ

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کے خلاف اگر حکومت نے طاقت کا استعمال کیا تو اس کی ذمے دار حکومت ہوگی۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پولیس کٹھ پتلی حکومت کی غلام بنی ہوئی ہے، ہمارے لوگوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی طرف سے ن لیگیوں کی گرفتاری حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔


ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ پُرامن اجتماع ہمارا آئینی حق ہے، حکومت سے جان چھڑانے کے لیے 16 اکتوبر کا جلسہ ہر قیمت پر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن تحریک کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا تو اس کی ذمے دارحکومت ہوگی۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے الزام لگایا کہ 16 اکتوبر کے جلسے سے پہلے حکومت کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

دوسری طرف راولپنڈی پولیس نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کی آمد سیکیورٹی ایکسرسائز ہے۔

تازہ ترین