بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے ایک گھر میں دیسی سی این جی پمپ کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں گھریلو کنکشن پر 4 کمپریسر لگا کر گاڑیوں میں سی این جی بھری جاتی تھی، سوئی سدرن نے کوئٹہ میں پہلا غیر قانونی سی این جی پمپ پکڑلیا۔
سوئی سدرن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کوئٹہ میں گھریلو لائن کے ذریعے سی این جی بیچنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے۔