پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری تا حال نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بلاول ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے آصف علی زرداری کے اسپتال سے گھر میں شفٹ ہونے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری ابھی تک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، آصف علی زرداری کو اسپتال سے گھر شفٹ نہیں کیا گیا ہے۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق آصف زرداری اسپتال میں زیر علاج ہیں، آصف علی زرداری کا ضروری ٹیسٹوں کے بعد ڈاکٹروں کے زیر نگرانی علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جن میں ایکوکارڈیوگرام بھی شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فزیشن اور کارڈیولوجسٹ نے بھی اسپتال میں زیرِ علاج آصف علی زرداری کا معائنہ کیا ہے۔