اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جن میں ایکوکارڈیوگرام بھی شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فزیشن اور کارڈیولوجسٹ نے بھی اسپتال میں زیرِ علاج آصف علی زرداری کا معائنہ کیا ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹرز کے مشورے پر سابق صدر مزید کچھ دن اسپتال میں گزاریں گے۔
چند روز قبل آصف علی زرداری کو اچانک طبیعت خراب ہونے کی صورت میں کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری خود اپنے والد کو لے کر اسپتال پہنچے تھے۔