• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا لندن کے 2 اخبارات میں نواز کی طلبی اشتہار کیلئے عدالت سے رجوع


وفاق نے لندن کے دو اخبارات میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بذریعہ اشتہارطلبی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے متفرق درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ نوازشریف برطانیہ میں ہیں، دو برطانوی اخبارات ڈیلی ٹیلی گراف اور ڈیلی گارڈین میں نواز شریف کی طلبی سے متعلق اشتہارشائع کرانے کی اجازت دی جائے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے7 اکتوبر کے آرڈر میں جنگ اور ڈان میں اشتہار شائع کرانے کا حکم دیا تھا

تازہ ترین