• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلر ریلوے کی 40 بوگیاں تیار ہیں، شیخ رشید


وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کے لیے 60 میں سے 40 بوگیاں تیار ہیں۔

شیخ رشید احمد نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر بند ٹرینوں، اسٹیشنوں، ٹائم ٹیبل اور اسٹاف کو بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 ماہ سے سروس بند رہی ہے، ریل کے کرائے کم نہیں ہوسکتے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے حالیہ سیاست سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 دسمبر سے پہلے جھاڑو پھرے گی، کوئی کہہ رہا ہے ہم دسمبرمیں جا رہے ہیں، کوئی کہہ رہا ہے جنوری میں۔

وفاقی وزیرشیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بھائی جان ہم کہیں نہیں جا رہے،  ہم پکے 5 سال کے لیے آئے ہیں، 31  دسمبر سے پہلے میم سے شین کے 8 سے 15 آدمی نکلیں گے، 8 سے 15 آدمی اپوزیشن کو چھوڑ جائیں گے۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پہلے نواز شریف بے نظیر کو سیکیورٹی رسک کہتے تھے۔

انہوں نے سابق صدآصف علی زرداری سے متعلق کہا کہ آصف زرداری بہت پروفیشنل ہیں انہیں معلوم ہے جیل، اسپتال اور گھر کب جانا ہے، بلاول کل لاہور آئے شوق سے آئے ،وہ سندھ سے حکومت ختم نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے عالمی سازش ہو رہی ہے۔

شیخ رشید کا وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کہنا تھا کہ عمران خان کرپٹ لیڈر کے خلاف جہاد کر رہا ہے۔

تازہ ترین