• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل کراچی سرکلر ریلوے کا نقشہ دیں گے: شیخ رشید


وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ کل کراچی سرکلر ریلوے کا نقشہ دے دیں گے، نقشہ دیکھ کر لوگ اپنا بندوبست کرلیں گے۔

کراچی سرکلر ریلوے کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سندھ حکومت سے کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے کوئی لڑائی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق سندھ حکومت اور وفاقی حکومت ایک پیج پر ہیں، ریلوے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کرے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے پر 10 بلین سے زائد رقم خرچ کرنے جا رہے ہیں۔

وزیرِ ریلوے کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ ریلوے ٹریک کے اطراف سے تجاوزات ختم کی جائیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کا جائزہ لینے کے لیے ہر 15 دن بعد کراچی آؤں گا۔

وزیرِ ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری سندھ کراچی سرکلر ریلوے کے سلسلے میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

تازہ ترین