• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیہی معیشت کی ترقی میں خواتین کا کردار قابل ستائش ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دیہی معیشت کی ترقی میں خواتین کا کردار قابل ستائش ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دیہی خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ زرعی معیشت کو مضبوط بنانے میں دیہی خواتین کا کلیدی کردار ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ دیہی خواتین گھر کے ساتھ کھیتوں میں مردوں کے شانہ بشانہ بھی کام کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ زرعی پیداوار بڑھانے میں دیہی خواتین کے کردار کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دیہی خواتین کی ترقی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے، پنجاب حکومت دیہی خواتین کے حقوق کے حوالے سے موثر پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ دیہات میں بسنے والی خواتین قانونی، معاشی و معاشرتی سہولتوں سے محروم نہیں رہیں گی۔ 

تازہ ترین