• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا وائرس کے 252 نئے کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے مزید 9687 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 252 نئے کیسز سامنے آئے۔ سندھ میں اب تک کورونا کے 1510705 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ صوبے میں اب تک 141249 کیسز ہوچکے ہیں۔ آج کورونا کے مزید 193 مریض صحتیاب ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ اب تک 133844 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ آج کورونا کے باعث مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2568 ہوگئی ہے۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں اس وقت 4837 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 4600 مریض گھروں اور 5 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 232 مریض زیر علاج ہیں۔ 

مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ 177 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اس وقت کورونا کے 20 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 252 کورونا کیسز میں 179 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی 56، ضلع جنوبی 47، ضلع کورنگی 39، ضلع وسطی 23، ضلع ملیر 8 اورضلع غربی میں 6 کیسز ہیں۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد 10، بدین 6، دادو 5، خیرپور 4، جامشورو 3، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، سجاول اور ٹنڈو محمد خان میں 2-2 کیسز جبکہ کشمور، نوشہرو فیروز، شکارپور اور ٹنڈوالہیار میں 1-1 کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین