وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 6 مریض انتقال کرگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 11138 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 376 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سندھ بھر میں اب تک کورونا وائرس کے کل 1446468 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، جس میں سے 139571 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج کورونا وائرس کے مزید 264 مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد کل صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 132377 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 6 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد2541 ہوگئی ہے۔
سندھ میں اس وقت کورونا وائرس کے 4653 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 4347 مریض گھروں اور 6 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیر علاج ہیں جبکہ مختلف اسپتالوں میں 300 مریض زیر علاج ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثرہ 190مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق اس وقت کورونا وائرس کے 21 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں 376 کورونا وائرس کے کیسزمیں سے 207 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔
کراچی کے ضلع شرقی سے 67، ضلع جنوبی سے62 اور ضلع کورنگی سے 31 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ضلع وسطی 26، ضلع ملیر 15 اور ضلع غربی سے 6 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
اس کے علاوہ دادو، حیدرآباد اور ٹنڈوالہیار میں 13-13 کورونا وائرس کے کیسز ہیں۔ خیرپور12، سکھر11، جامشورو10، ٹنڈو محمد خان6، بدین 5، لاڑکانہ4، عمرکوٹ3، جیکب آباد، میرپورخاص اور ٹھٹہ میں 2-2 کورونا وائرس کے کیسز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نگھوٹکی، کشمور، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد اور سجاول سے 1 -1 کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا ہے۔