• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان کی غریبوں کو عزت دینے کی ہدایت



وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے علاقے پشاور موڑ میں ماڈل پناہ گاہ کا دورہ کیا اور پناہ گاہوں میں آنے والے غریبوں کو عزت دینے کی ہدایت بھی کی۔

عمران خان نے پناہ گاہ میں مختلف سہولیات اور انفرااسٹرکچر کا جائزہ لیا، وزیراعظم نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ کھانا کھایا۔


وزیر اعظم عمران خان نے پناہ گاہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پناہ گاہوں میں آنے والے غریب لوگوں کو عزت دیں۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ ماڈل پناہ گاہوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے اور پناہ گاہوں کا معیار بہتر بنا کر اس تصور کو پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔

وزیراعظم کے ہمراہ معاون خصوصی ثانیہ نشتر اور سینیٹر فیصل جاوید بھی تھے۔

تازہ ترین