• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی مہنگائی میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کی یقین دہانی


وفاقی کابینہ اجلاس میں بجلی، گیس اور ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بحث کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اس موقع پر کابینہ ارکان نے بڑھتی مہنگائی پر ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

وزراء کے مطالبہ پر وزیراعظم نے مہنگائی میں کمی کے لیے ہنگامی اقدامات کی یقین دہانی کرائی اور اس معاملے پر مشاورت بھی کی۔


وزیراعظم نے کہا کہ حکومت جلد ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع کرے گی، عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے تمام سرکاری مشینری کو متحرک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو اشیاء کی دستیابی یقینی بنانا ہوگی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کابینہ ارکان نے آنے والے دنوں میں ساری توجہ مہنگائی کنٹرول کرنے پر دینا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ساری صورتحال کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں دیکھتے ہیں اب مافیا کیا کرتا ہے۔

تازہ ترین