• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی سربراہان مملکت کے اخراجات کے تعین کا بل لانے کی ہدایت


وزیراعظم عمران خان نے سربراہان مملکت کے اخراجات کے تعین کےلیے بل لانے کی ہدایت کردی۔

وزیرعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے قانون سازی کے ذریعے صدر مملکت اور وزیراعظم کے اخراجات متعین کرنے کا کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اس حوالے سے قانون سازی کے لیے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کو ذمے داری سونپ دی ہے۔


ذرائع کے مطابق انہوں نے دوران اجلاس واضح طور پر کہا کہ صدر مملکت اور وزیراعظم کے اخراجات واجبی سے ہونے چاہئیں۔

وزیراعظم نے دوران گفتگو نواز شریف کا نام لیے بغیر کہا کہ سابق سربراہان میں سے ایک نے صرف گھر کی چار دیواری پر 80 کروڑ لگائے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی آمدن کو مدنظر رکھتے ہوئے سربراہان مملکت کے اخراجات کا تعین ہونا چاہیے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ کا شہزادہ جو اخراجات براداشت نہیں کر سکتا، وہ غریب عوام پر مسلط کرنا ظلم ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سابق سربراہان مملکت کی اخراجات کی مد میں قومی خزانے سے کیے گئے خرچ کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

تازہ ترین