• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا، مظاہرین کا عزم


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جہاں مظاہرین نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کراچی

کراچی میں جنگ جیو آفس کے باہر احتجاج میں صدر ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن سندھ محمد علی، سینئر صحافی شکیل یامین کانگا، محمد اکرم بھٹی، رانا یوسف، دارا ظفر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

راولپنڈی

راولپنڈی میں جنگ بلڈنگ کے باہر آزادی گلی میں صحافیوں اور سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔

سینئر صحافی حنیف خالد، آصف علی بھٹی، ملک نصرت، ناصر چشتی، منیر شاہ، رانا غلام قادر سمیت دیگر نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی اور رہائی کا مطالبہ کیا۔

لاہور

لاہور میں ڈیوس روڈ پر احتجاجی کیمپ میں سماجی رہنماؤں ڈاکٹر عرفان، رشید قصوری، سینئر صحافی ظہیر انجم، اویس قرنی، محمد شفیق، منور حسین، عزیز شیخ، عبدالوہاب، فاروق اعوان، رومیو جالب، عائشہ اکرم اور دیگر نے شرکت کی۔

ملتان

ملتان میں ہونے والے مظاہرے میں نان بائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور سینئر صحافی ظفر آہیر، ملک شہادت، نثار اعوان، ندیم شاہ، احتشام الحق مسعود احمد، کاشف صدیقی اور عقیل چوہدری سمیت دیگر شریک ہوئے۔

پشاور

پشاور میں جنگ، جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے باہر میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

اس مظاہرے میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں جنگ جیو دفتر کے باہر میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کے لیے احتجاج کیا گیا۔

بہاولپور

بہاولپور یونین آف جرنلسٹس اور صحافیوں نے بہاولپور پریس کلب پر احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔

نواب شاہ

نواب شاہ میں بھی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

تازہ ترین