وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پُرامن پاکستان ملک دشمن عناصر کی آنکھ میں کھٹکتا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زرمک میں فوجی قافلے پر بارودی سرنگ سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے زرمک میں فوجی قافلے پر حملے میں ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے تھے۔
واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے میں جانی نقصان پر افسوس ہے۔
وزیرِ خارجہ نے جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امن اور استحکام ملک دشمن عناصر کی آنکھ میں کھٹکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔