• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا آئی ای ڈی حملہ، افسر سمیت 6 فوجی شہید


شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے فوجی قافلے کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا۔

آئی ایی پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق شامل ہیں۔

ان کے ساتھ ساتھ نائب صوبیدار ریاض احمد، نائب صوبیدار شکیل آزاد، حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللّٰہ نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

تازہ ترین