• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی رہنما راشد ربانی سپرد خاک، نمازِ جنازہ میں اعلیٰ شخصیات کی شرکت

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنماء راشد ربانی کو سپردِ خاک کردیا گیا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں مفتی منیب الرحمٰن نے پڑھائی۔

نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، سینیٹر رضا ربانی، سعید غنی، وقار مہدی سمیت پیپلز پارٹی کے کارکنان کی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سینیئر سیاست دان ڈاکٹر فاروق ستار، تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان، شہزاد قریشی، مسلم لیگ (ف) کے سردار رحیم بھی نمازِ جنازہ شریک ہوئے۔ 

مرحوم کو کراچی کے علاقے سخی حسن کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سابق سینیٹر راشد ربانی علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

اہلخانہ کے مطابق راشد ربانی پچھلے کئی روز سے شدید علیل اور وینٹی لیٹر پر تھے۔

پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، اور گورنر سندھ عمران اسمٰعیل سمیت مختلف شخصیات نے مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

تازہ ترین