کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جنگ کراچی کے سینئر رپورٹر عبد الماجد بھٹی کی بڑی بہن کو جمعرات کو سیالکوٹ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، وہ بدھ کی شب سیالکوٹ میں مختصر علالت کے باعث انتقال کرگئی تھیں، مرحومہ کے شوہر کا تین سال قبل انتقال ہوگیا تھا، انہوں نے ایک بیٹے اور تین بیٹیوں کو سوگوار چھوڑاہے۔