• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہت جلد وزیر اعظم چلے جائیں گے، ناصر حسین شاہ

سکھر (بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بہت جلد وزیر اعظم چلے جائیں گے یا صدر پاکستان کو اسمبلی تحلیل کرنے کا بولیں گے، ہم اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے، ہم عمران خان سے کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں بلکہ اب انہیں جانا ہے، گجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، جلسے کو روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں، سب دیکھیں گے کہ جلسے میں عوام کا سمندر ہوگا، گجرانوالہ میں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی، سابق صدر آصف علی زرداری بیمار ہیں اور ایسے میں ان کے وارنٹ گرفتاری قابل مذمت ہے ۔صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا جنگ جیو گروپ کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ حق و سچ کو اجاگر کررہا ہے، جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جنگ و جیو گروپ کو سلام پیش کرتا ہوں کہ تمام دباؤ کے باوجود حق و سچ بیان کررہے ہیں،، علالت کے باوجود میر شکیل الرحمن کو بلاجواز پابند سلاسل رکھا ہوا ہے، نیب کے پاس میر شکیل الرحمن کیخلاف کوئی ثبوت نہیں، صرف ایک ثبوت ہے وہ یہ کہ جنگ جیو ہمیشہ سچ کو اجاگر کرتا ہے، سچ کو اجاگر کرنا سلیکٹڈ حکومت کو گوارہ نہیں، حق، سچ اور اصل حقیقت عوام کے سامنے پیش کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔

تازہ ترین