• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں، 24 دکاندار گرفتار

پشاور(وقائع نگار)محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 24 افراد کو گرفتار کرلیا ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر اور راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نےمقامی پولیس کے ہمراہ علی الصبح فردوس سبزی منڈی میں سبزیوں کے نرخوں سے متعلق آگاہی حاصل کی جہاں پر سبزیوں کے آڑھتی مقررہ نرخوں سے تجاوز کر رہے تھے جس پر 13 آڑھتیوں کو مقامی پولیس کے حوالے کر کے جیل منتقل کر دیا گیا جبکہ دلہ زاک روڈ سے 11 گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ گرفتار افراد میں دودھ و دہی فروش ، قصائی ، چکن فروش اور دیگر شامل ہیں ۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے احکامات پر من وعن عملدرآمد کرتے ہوئے گرانفروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے جبکہ محکمہ خوراک کے افسران علی الصبح سبزی و فروٹ منڈیوں میں میں بولی کے عمل کی نگرانی اور سرکاری نرخ نامے جاری کر کے بعد ازاں اس پر عمل درآمد کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی اور عوام کو لوٹنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی جبکہ باربار سرکاری نرخ نامے کی جیل منتقل کیا جائے گا ۔
تازہ ترین