• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

41 سالہ پینگوئن نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا


ڈنمارک کے چڑیا گھر میں مقیم اولڈے نامی 41 سالہ پینگوئن نے طویل عرصے تک زندہ رہنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

اگر ہم پینگوئن کی زندگی کی بات کریں تو پینگوئن کم سے کم صرف 15سے 20 سال تک زندہ رہتے ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ ان کی زندگی 30 سال تک ہوتی ہے لیکن حال ہی میں ڈنمارک کی ایک پینگوئن نے طویل عرصے تک زندہ رہنے کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ بُک میں اپنا نام شامل کرلیا ہے۔

ڈنمارک کے اوڈینس چڑیا گھر میں ایک ایسی پینگوئن رہائش پذیر ہے جس نے اپنی زندگی کے 41 سال مکمل کرلیے ہیں او ر یہ اب تک کی سب سے طویل عرصے تک زندہ ہنے والی پینگوئن بن گئی ہے۔

اِس ضمن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کی گئی ہے جس میں اولڈے نامی 41 سالہ پینگوئن کو دکھایا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے لکھاگیا کہ ’یہ مادہ پینگوئن سال 2003 میں ڈنمارک کے اوڈینس چڑیا گھر میں مقیم ہوئی تھی۔‘

اُنہوں نے بتایا کہ ’41 سال کے طویل عرصے تک زندہ رہنے پر اولڈے نامی پینگوئن کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ بُک میں شامل کرلیا گیا ہے۔‘

دوسری جانب چڑیا گھر کے حکام نے بتایا کہ اولڈے ایک پُرسکون پینگوئن ہےجبکہ وہ اس کی عمر کے مطابق اس کا خاص خیال رکھتے ہیں۔

تازہ ترین