• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرافہ دُنیا کا سب سے بُلند زمینی جانور ہے جس کی پیداوار افریقا میں ہوتی ہے اِسی لیے اِس زرافہ کو افریقی جانور بھی کہا جاسکتا ہے لیکن سمجھا جاتا ہے کہ یہ جانور گونگا ہے، آئیے زرافہ کے دلچسپ حقائق میں یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ جانور واقعی میں گونگا ہے یا پھر یہ ایک غلط فہمی ہے۔

زرافہ کے بارے میں دلچسپ حقائق:

ماہرین اِس لمبی گردن والے جانور کے بارے میں بہت سارے دلچسپ حقائق بتاتے ہیں۔ 

زرافہ کی زبان:

اگر زرافہ کی گردن کی بات کریں تو اس جانور کی گردن دوسرے جانوروں سے کافی لمبی ہوتی ہے جو اِسے منفرد بناتی ہے، اِس جانور کی ناصرف گردن اور ٹانگیں لمبی ہوتی ہیں بلکہ اِس کی زبان کی لمبائی بھی 18 انچ تک ہوتی ہے۔

کیا زرافہ گونگا ہوتا ہے؟
زرافہ کی لمبی زبان

زرافہ کتنا پانی پیتا ہے؟

کیا زرافہ گونگا ہوتا ہے؟
زرافہ پانی پیتے ہوئے

ہم سب جانتے ہیں کہ اونٹنی پانی کے بغیر لمبے عرصے تک چل سکتی ہے، اِسی طرح زرافہ بھی ایک لمبے عرصے تک پانی کے بغیر زندہ رہ سکتے ہیں کیونکہ ان کا زیادہ تر پانی ان پتیوں سے حاصل ہوتا ہے جو وہ کھاتے ہیں لہٰذا اِس جانور کو کئی کئی دن کے بعد بھی صرف ایک بار ہی پانی پینے کی ضرورت پڑتی ہے۔

کیا زرافہ گونگا ہوتا ہے؟
زرافہ پتے کھاتے ہوئے

اس کے علاوہ، قدیم یونانیوں کا ماننا یہ ہے کہ زرافہ ایک چیتے کے کوٹ والے اونٹ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اِس جانور کو اِس کے سائنسی نام جرافہ اونٹلوپدالس سے پُکارتے ہیں۔

کیا زرافہ گونگا ہوتا ہے؟

کیا زرافہ گونگا ہوتا ہے؟
زرافہ بول سکتا ہے

اب بات کرتے ہیں کہ زرافہ بول سکتا ہے یا پھر یہ جانور گونگا ہوتا ہے؟ چونکہ زرافہ ایک پُرسکون جانور ہے تو لوگ سوچتے ہیں کہ یہ جانور گونگا ہے لیکن تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ لمبی گردن والا یہ جانور آوازیں نکالتا ہے اور اِس کے لیے محققین نے زرافہ کےگنگناہٹ کی آوازیں ریکارڈ کیں جو یہ جانور اکثر رات کے اندھیرے میں نکالتا ہے۔

زرافہ کیسے سوتا ہے؟

کیا زرافہ گونگا ہوتا ہے؟
زرافہ سوتے ہوئے

جنگل میں زرافہ عام طور پر کھڑے ہوکر سوتے ہیں تاکہ جب کسی خطرے کا سامنا ہو تو وہ تیزی سے بھاگ سکیں۔ اِس کے علاوہ تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زرافہ ایک انتہائی کم وقت کے لیے سوتے ہیں، اِس کی وجہ یہ ہے کہ زرافہ ایک پُرسکون جانور ہے اور اِس کے پاس اپنے بچاؤ کے لیے تیز دھار دانت بھی نہیں ہیں، اِسی لیے یہ جانور ہر دن مجموعی طور پر 30 منٹ کی نیند کرتے ہیں تاکہ دشمن کے وار سے چوکندہ رہ سکیں۔

کیا زرافہ گونگا ہوتا ہے؟
زرافہ کھیلتے ہوئے

انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر ریڈ لسٹ آف تھریٹنٹ اسپیشی کے مطابق، شکاریوں، مویشیوں کی کھیتی باڑی اور فوجی مشق وغیرہ کی وجہ سے دُنیا بھر میں زرافہ کی آبادی کم ہو رہی ہے اور اِس وقت پوری دنیا میں صرف 68،293 بالغ زرافہ ہیں۔

کیا زرافہ گونگا ہوتا ہے؟
دُنیا بھر میں زرافہ کی آبادی


تازہ ترین