• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل T20، بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر پی سی بی آج فیصلہ سنائے گا

قومی کرکٹرز اور آفیشلز کی راولپنڈی میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آج فیصلہ سنائے گا۔

راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران قومی کرکٹرز اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں ، بتایا گیا ہے کہ انہوں نے یہ خلاف ورزی ہوٹل میں رہتے ہو ئے غیر بائیو سیکور ببل میں جا کر کی ہے ۔


کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ دوبارہ لے لیے گئے ہیں اور یہ اخراجات کرکٹرز اور آفیشلز برداشت کریں گے ، اس حوالے سے پی سی بی اپنا پالیسی بیان آج جاری کرے گا، اس دوران کوویڈ 19 ٹیسٹوں کی رپورٹ بھی آجائے گی۔

واضح رہے کہ بائیو سیکور ببل کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں امام الحق، فخر زمان، عثمان شنواری، یاسر شاہ، محمد حفیظ، خرم منظور، عبدا لرزاق، سہیل خان، کامران اکمل، انور علی، باسط علی اور راشد خان شامل ہیں ۔

تازہ ترین