• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی 20 کپ: ناردرن کو ہرا کر سندھ سیمی فائنل میں

نیشنل ٹی 20 کپ میں سندھ نے ناردرن کو 25 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

سندھ کے نوجوان کرکٹر اعظم خان نے میچ میں 88 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

دفاعی چیمپئن ناردرن 222 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں 196رنز تک ہی محدود رہی، یوں 25 رنز کی شکست نے ایونٹ میں اس کی پیش قدمی کو بریک لگ گئی۔


راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے ناردرن کے خلاف اچھا آغاز کیا خاص طور پر اعظم خان نے کسی بھی بولر کو نہ بخشا۔

اعظم خان نے میچ میں 8 چھکے اور 5 چوکے لگائے اور 43 گیندوں پر 88 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، یوں سندھ نے اسکور بورڈ پر 4 وکٹ پر 221 رنز کا قابلِ دفاع ہدف سجادیا۔

جواب میں دفاعی چیمپئن کو 116 رنز کی شاندار اوپننگ پارٹنر شپ میسر آئی لیکن اس کے باوجود وہ میچ میں فتحیاب نہ ہوسکی اور 6 وکٹ پر 196 رنزہی بناسکی۔

ناردرن کی طرف سے عمر امین نے 51 اور ذیشان ملک نے 61 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

سندھ کی طرف سے محمد حسنین اور انور علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین