• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہٹ کروں گا تو گیند باؤنڈری کے باہر ہی جائیگی، اعظم خان

نیشنل ٹی 20 کپ میں سندھ کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر اعظم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ جب ہٹ کروں گا تو گیند باؤنڈری کے باہر ہی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں اعظم خان نے کہا کہ مجھے اپنی صلاحیت پر بھروسہ ہے، جب ہٹ کروں گا تو گیند باؤنڈری کے باہر ہی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنچری کی پرواہ نہیں، ٹیم کی کارکردگی زیادہ اہم ہے، ہمیشہ کوشش ہوتی ہے ہٹس لگاؤں۔


اعظم خان نے یہ بھی کہا کہ کافی دیر سے بڑی اننگز کھیلنے کی کوشش کر رہا تھا، یہ نہیں کہوں گا کہ ذاتی کارکردگی سے خوش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ذاتی کارکردگی اس سے بہتر کرسکتا ہوں، آئندہ کے میچز میں یہی کوشش ہوگی۔

اعظم خان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑے نام سے زیادہ ٹیم کا کامبی نیشن اہم ہوتا ہے۔

سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے اعظم خان نے ناردرن کے خلاف اہم میچ میں 88 رنز کی جارجانہ اننگز کھیلی، اس دوران کئی بلند و بالا چھکے اور شاندار باؤنڈریز لگائیں۔

میچ میں اعظم خان کی نمایاں کارکردگی کی بدولت سندھ کی ٹیم ناردرن کو 25 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی۔

تازہ ترین