• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار ڈرائیور رکنے کے بجائے ٹریفک اہلکار کو ٹکر مارکر ساتھ لے گیا



نئی دہلی میں پولیس کے روکنے پر کارڈرائیور نے پولیس اہلکار کو ٹکر ماردی، پولیس اہلکار نے سامنے آنے کی کوشش کی تو کار کی ٹکر سے بو نٹ پر گر گیا جس کے بعد ڈرائیور نے کسی بات کی پرواہ کیے بغیر گاڑی دوڑادی۔

پولیس اہلکار کی گاڑی کے بونٹ پر لٹکے رہنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار نے نئی دہلی میں کینٹ کے علاقے میں ایک کار ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور نے اسے ٹکر ماردی۔

کار کے سامنے موجود پولیس اہلکار گاڑی کے بونٹ پر گر گیا، مگر ڈرائیور نے گاڑی پھر بھی نہیں روکی اور سڑک پر تیزی سے دوڑانے لگا۔


بونٹ پر پڑے ہوئے ٹریفک اہلکار نے گاڑی کے ڈرائیور کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور اسے مزید تیز چلانے لگا اور گاڑی لہراتے ہوئے کافی دور تک لے گیا۔

پولیس اہلکار گاڑی کے ساتھ ساتھ تقریباً 400 میٹر آگے تک گیا، اور وہ سڑک پر گرگیا، جس کے بعد کار ڈرائیور اپنی گاڑی کو باآسانی بھگانے میں کامیاب ہوگیا۔

تازہ ترین