• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: جلسے میں خواتین کی بڑی تعداد موجود


جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کے جلسے کے لیے میدان تیار ہے، مختلف شہروں سے کارکن بڑی تعداد میں جلسے میں شریک ہونے کے لیے پہنچے ہیں جبکہ جلسے میں خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

نمائندہ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے خواتین نے کہا کہ ہم ملک میں بہتری لانے کے لیے اس جلسے میں تشریف لائی ہیں اور ہمیں اپنی قیادت پر پورا بھروسہ ہے۔

ایک خاتون نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے میں آج تاریخ رقم ہونے جارہی ہے، ہم سب اپنا حق لینے کے لیے یہاں پر آئے ہیں۔

تازہ ترین