• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم جلسے میں 15 سے 20 ہزار کے قریب لوگ ہوں گے، حماد اظہر

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ جلسے کی ڈرون ویڈیو سب نے دیکھی ہے، میرے خیال میں جلسے میں 15 سے 20 ہزار کے قریب  لوگ ہوں گے۔

حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسٹیڈیم میں بہت سی جگہ خالی ہے اور کراؤڈ سے رسپانس نہیں آرہا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 11 جماعتیں اور یہ نتیجہ، میں سمجھتا ہوں اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔


حماد اظہر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شرکاء میں پانی اور ماسک بانٹ رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جلسے کے شرکاء کو سیکیورٹی فراہم کر رہےہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں سیاسی جواب دیں گے۔

تازہ ترین