وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ حزبِ اختلاف قومی مفاد کو ترجیح دے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں یہ بات وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان سےمتعلق کافی پیش رفت کی ہے۔
حماد اظہر کا مزید کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری نے ہماری ان کاوشوں کو سراہا ہے، ہمیں اس رفتار کو برقرار رکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
کورونا وائرس کے باعث ٹیکس میں 30 فیصد کمی آئی، حماد اظہر
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی اس کا لازمی حصہ ہے، امید ہے کہ حزبِ اختلاف قومی مفاد کو ترجیح دے گی۔