• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی آچکی، عوام غریب ہوگئے، مہنگائی سے نجات کیلئے ہمارا ساتھ دیں، اپوزیشن رہنما

گوجرانوالہ (نیوز ایجنسیاں، ٹی وی رپورٹ) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) رہنمائوں نے کہا ہے کہ یہ کہتے تھے تبدیلی آچکی ہے، پاکستان کی گلیوں میں دیکھو لوگ غریب ہوگئے۔

عوام کو مہنگائی سے نجات کیلئے اپوزیشن کی تحریک کا ساتھ دیں، سلیکٹڈ استعفیٰ نہیں دیگا ، عوام کا سیلاب اسلام آباد پہنچ کر اقتدار سے نیچے اتارے گا۔ ان خیالات کا اظہار رہنمائوں نے جمعہ کو گوجرانوالہ میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

جلسے جاوید ہاشمی، خواجہ آصف، احسن اقبال، میاں افتخار،پروفیسر ساجد میر، جمالدینی اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ووٹ کی عزت مانگ رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ کہتے تھے تبدیلی آچکی ہے، پاکستان کی گلیوں میں دیکھو لوگ غریب ہوگئے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ اصف نے کہا کہ سلیکٹڈ استعفیٰ نہیں دیگا ، عوام کا سیلاب اسلام آباد پہنچ کر اقتدار سے نیچے اتارے گا ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سیکرٹری جنرل سابق وزیر داخلہ احسن اقبال اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ استعفیٰ نہیں دیگا ، عوام کا سیلاب اسلام آباد پہنچ کر اقتدار سے نیچے اتارے گا۔

عمران خان سلیکٹڈ ہے ، دلوں پر حکمرانی کر نے والا وزیر اعظم نوازشریف ہے ،نوازشریف کے دور میں آٹا 35اور چینی 50روپے تھی ،آج آٹا 85اور چینی 115روپے ہے ، موجودہ حکمران حاجی نہیں سب سے بڑے کرپٹ ہیں۔

تازہ ترین