• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدارتی الیکشن، لیونارڈو ڈی کیپریو کی کیا رائے ہے؟

ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے اگلے ماہ امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنے مداحوں کو پیغام میں لکھا کہ ایسے لیڈر کا انتخاب کریں جو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کو سمجھے اور اس کے خلاف اقدامات کرے۔


کئی بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کرنے والے 45 سالہ اداکار نے اپنے پیغام کے ساتھ موسم سے متعلق معلومات بھی شیئر کی جس میں آئندہ چند دنوں کے دوران تیز آندھی اور طوفان کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ خراب موسم کو اب ہم نظرانداز نہیں کرسکتے۔

لیونارڈو ڈی کیپریو کی پوسٹ پر سیکڑوں افراد نے کمنٹس لکھ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ساتھ ہی کئی صارفین نے امریکی الیکشن کے حوالے سے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین