• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کے جن پر قابو نہ پایا جاسکا، ہر دکاندار کے اپنے نرخ

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) مہنگائی کے بڑھتے طوفان نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ عوام کے مطابق اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔دکاندار پھل اور سبزیاں من مانی قیمتوں پر فروخت کر رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔شہر کے ہر علاقہ کے دکاندار اپنی اپنی مرضی کے مطابق من مانی قیمتوں پر اشیاء خوردونوش فروخت کر رہے ہیں۔ اس وقت مارکیٹ میں سرکاری ریٹ کے مطابق سیب 115سے125روپے فی کلو جبکہ مارکیٹ میں140سے150روپے فی کلو،سیب گولڈن 80سے90روپے کی بجائے 100سے 115 روپے،امرود65سے70کی بجائے 75سے 85روپے ،آڑو190سے210کی بجائے 200سے220روپے ،ناشپاتی 65سے 70کی بجائے75سے 80، انار قندھاری 110سے 140کی بجائے150سے 165روپے،انگور 230سے250کے بجائے 240سے265روپے فی کلو،کیلا60سے70روپے کی جگہ80سے95روپے درجن ، جاپانی پھل65سے70روپے فی کلو کی بجائے75سے80روپے فروخت ہو رہا ہے۔آلو کا سرکاری مقرر کردہ ریٹ 68سے72روپے فی کلو کی بجائے 75 سے 80روپے،پیاز 68سے72کی جگہ 80روپے ،ٹماٹر105سے110روپے فی کلو کی بجائے110سے125روپے ،لہسن دیسی200سے210کی بجائے215سے220روپے،ادرک چائنہ450سے460روپے فی کلو کی جگہ 480روپے فی کلو،ادرک تھائی لینڈ 370سے380روپے فی کلو کے بجائے400روپے،لیموں90سے94روپے فی کلو کی بجائے150روپے ،ہری مرچ115سے120روپے کی بجائے130روپے،شملہ مرچ140سے150روپے کی جگہ170روپے فی کلو۔کھیرا56سے60روپے کی بجائے75روپے ،کریلا 70سے74روپے فی کلو کے بجائے80سے90روپے ،پھول گوبھی56سے60روپے فی کلوکی بجائے 75روپے،بند گوبھی64سے68روپے فی کلو کے بجائے70سے75روپے ،گھیا کدو40سے44روپے کے بجائے50سے60روپے،بینگن26سے30روپے کی 40روپے فی کلو،شلجم62سے66روپے کی جگہ70سے80روپے فی کلو،مولی36سے40روپے کی بجائے45سے55روپے ،گاجر60سے64روپے کی بجائے80روپے جبکہ توری 56سے60روپے فی کلو کی جگہ70روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مہنگائی کے اس طوفان کو روکا جائے ورنہ عام آدمی کے لئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔
تازہ ترین