• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی پشاور کے زیر اہتمام یکجہتی کراچی مارچ کا انعقاد

پشاور(لیڈی رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کی کال پر پشاور پریس کلب کے سامنے جماعت اسلامی پشاور کے زیر اہتمام یکجہتی کراچی مارچ امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن کی زیر قیادت منعقد ہوا۔ مارچ کے شرکاءنے بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر کراچی کی حقوق کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ سندھ اور وفاقی حکومتوں کے خلاف بھر پور نعرہ بازی کی گئی۔مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن نے کہاکہ جماعت اسلامی نے کراچی کے لیے جو تحریک شروع کی ہے یہ تحریک جعلی مردم شماری، نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کی عدم فراہمی، بااختیار شہری حکومت کے نہ ہونے، کے الیکٹرک کے شہریوں سے ظالمانہ سلوک، بے تحاشا لوڈشیڈنگ، اووربلنگ، ٹرانسپورٹ، سیوریج سمیت شہریوں کو درپیش بے شمار مسائل کے حل، اور کراچی کے آئینی وقانونی اور جائز حق کے حصول کے لیے شروع کی گئی ہے۔ایوب خان سے لے کر آج تک کسی حکومت نے کراچی کو اس کا حق نہیں دیا،صوبائی حکومت اور وفاقی حکومتوںنے ہمیشہ کراچی کے لوگوں کا استحصال کیا ہے، موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت بھی کراچی کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔کراچی67 فیصد سے زائد ریونیو جمع کراتا ہے، یہ شہر ملک کے ماتھے کا جھومر ہے، لیکن حکمرانوں نے اس شہر کو لاوارث اور تنہا کردیا ہے، حالیہ بارشوں نے حکمران طبقے کو مکمل ایکسپوز کردیا اس موقع پرقائمقام جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور ڈاکٹر جمال الدین ، صدر الخدمت تاجران ضلع پشاور خالد گل مہمند ، صدر جماعت اسلامی لیبرونگ پشاور رضوان صراف ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پشاورارباب عبدالحسیب اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
تازہ ترین