• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کر کے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی کورونا وائرس میں مبتلا علیزے گبول عالمگیر وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں۔

علیزے گبول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے سبز رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کر رکھی ہے۔

اداکارہ نے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا کہ انہوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’اس ٹیسٹ کا ’منفی‘ آنا رواں سال کی واحد مثبت چیز ہوئی ہے۔‘


علیزے گبول نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جن کی دعاؤں سے وہ جلد صحتیاب ہوئیں اور کہا کہ الحمد للّٰہ اب میں ٹھیک ہوں۔

اس سے قبل علیزے گبول نے سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’مجھے آئسولیٹ ہوئے 10 دن گُزر گئے ہیں اور میرے لیے یہ تجربہ خاص خوشگوار نہیں رہا لیکن الحمداللّٰہ مداحوں کی دُعاؤں اور محبتوں نے مجھے بہت ہمت اور حوصلہ دیا ہے۔‘

علیزے گبول نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے دوستوں اور پرستاروں کو کورونا وائرس کی تشخیص کی خبر دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

علیزے گبول کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کی علامات تیز بخار سے ظاہر ہونا شروع ہوئیں لیکن اب وہ ٹھیک ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

تازہ ترین