• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی معاملات سے بھاگ رہے ہیں، معید یوسف


وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کہتے ہیں کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، عمران خان نے کہا تھا بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے، مودی معاملات سے بھاگ رہے ہیں ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا کہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت انسانوں سے جانوروں والاسلوک کر رہا ہے۔

معید یوسف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، اقتصادی راہداری خطے کی ترقی کا منصوبہ ہے، پاکستان کا بیانیہ اکنامک سیکیورٹی ہے، میڈیا پاکستان کی سفارتکاری کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے منفی عزائم سے اس کے تمام ہمسایوں کو خطرہ ہے، پاکستان میں بھارت کی دہشت گردی سے دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں، عالمی امن کیلئے پاکستان کی قربانیاں کسی سَے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، مسئلہ کشمیر یو این قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔

تازہ ترین