• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: غنی چورنگی پر فیکٹری کی آگ پر 4 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا


کراچی کے علاقے سائٹ غنی چورنگی کے قریب رنگ بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہوگیا، آگ پر 4 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

شہر قائد میں خشک موسم اور تیز ہواؤں کے باعث آتشزدگی کے واقعات بڑھنے لگے، غنی چورنگی کے قریب رنگ بنانے والی فیکٹری میں صبح آگ بھڑک اٹھی، آگ نے قریب کی ہر چیز کو جلا کر راکھ کردیا۔

آگ بجھانے کیلئے شہر بھر سے فائربریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئیں ، فائربریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا، آگ بجھانے کے عمل میں ڈی ایچ اے، پاک بحریہ اور ایئرفورس کے فائر ٹینڈرز نے بھی موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کے ساتھ رینجرز اور ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا ، واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس سے واٹر ٹینکربھی طلب کیے گئے۔

دوسری جانب فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک شخص کے جھلس کر زخمی ہوگیاجسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، آگ پر 4گھنٹوں کی جدوجہدر کےبعد 8فائر ٹینڈراور واٹر باوزر کی مدد سے قابو پاکر کولنگ کا عمل شروع کردیاگیا جبکہ آگ لگنے کی وجوہات فوری معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران شہر میں خشک موسم اور تیز ہواؤں کے باعث 8 مقامات پر آتشزدگی کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

تازہ ترین