• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا فواد، شاہین آفریدی و حارث رؤف کی کارکردگی سے خوش

لاہور قلندرز کے چیئر مین رانا فواد نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی کارکردگی سے بے حد خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی وہ دن نہیں بھولے جب حارث رؤف ٹرائیل دینے آئے تھے ،آج وہ ٹی ٹوئنٹی کے لیڈنگ بولر ہیں۔

چیئر مین لاہور قلندرز رانا فواد کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں حارث رؤف اور شاہین آفریدی کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔حارث رؤف اس وقت لیڈنگ وکٹ ٹیکر اور شاہین آفریدی دوسرے نمبر پر ہیں۔


انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی وہ دن نہیں بھولے جب حارث روف ٹرائلز دینے آئے تھے۔انہوں نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا کہ وہ بہترین بولر ہیں حارث رؤف کی کامیابیوں کا سہرا عاقب جاوید کو جاتا ہے۔

رانا فواد نے کہا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے قبل حارث رؤف اور شاہین کی فارم زبردست ہے امید ہے کہ وہ اس کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین