وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی امور ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پر کرپشن کا الزام نہیں ہے، ان کے والدین نے کرپشن کا پیسہ بنایا۔
اپنے ایک بیان میں ذلفی بخاری نے اپوزیشن جماعتوں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ اپوزیشن نے انتہائی گراوٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی پر کرپشن کا الزام نہیں ہے۔
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کے والدین نے کرپشن کا پیسہ بنایا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ والدین نے کرپشن نہ کی ہوتی تو والد کی طرح بلاول بھی سنیما کے باہر ٹکٹ بیچتے۔
ذلفی بخاری نے کہا کہ جھوٹے اور گندے حملے کر کے بلاول نے آج اپنے حسب نسب سے آگاہ کردیا۔