آپ آف لائن ہیں
ہفتہ13؍ربیع الاوّل 1442ھ31؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سائٹ ایریا میں واقع فیکٹری میں آگ، 2 افراد جھلس گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ غنی چورنگی کے قریب رنگ بنانے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے دو جافراد جھلس گئے، فیکٹری ملازمین نے اپنے طور پر آگ بجھانے کی کوشش کی اور واقعے کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملی تو پہلے فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی آگ بجھانے پہنچی اور آگ کی شدت کو دیکھتے ہوے مزید گاڑیاں طلب کی گئیں اور کچھ دیر بعد ہی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیے گئے، جھلس کر زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، آگ پر 4گھنٹوں کی جدوجہدر کے بعدقابو پالیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید