• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے دو رخی پالیسیا ں قابل مذمت ہیں، ارشد حسین

کراچی (پ ر) چیئرمین و سربراہ پاکستان غریب عوام پارٹی سید ارشد حسین نیازی نے ملک میں حکومت و انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے سلسلے میں دو رخی پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب حکومت ، شہری انتظامیہ و پولیس سیاسی اجتماعات ، ریلیوں ، جلسے و جلوس کے انعقاد اور انتظامات کی کھلی چھٹی اور حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور دوسری جانب اسکول،کالج ،یونیورسٹیزکو بنداور شادی ہالوں، ہوٹلوں کو سیل کیا جارہاہے جبکہ مذہبی، سماجی اور ثقافتی عوامی اجتماعات پرپابندی لگا رہی ہے۔

تازہ ترین