راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے ایم این اے صداقت علی عباسی اور چیئرمین آر ڈی اے کے ہمراہ لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کی جس کے بعد صداقت علی عباسی نے پی ایچ اے راولپنڈی کو بڑی تعداد میں پودے دیئے۔ آصف محمود،صداقت عباسی اور چیئرمین آرڈی اے نے شجرکاری مہم کے تحت لیاقت باغ میں پودے بھی لگائے اور دعا کی۔مشیر وزیر اعلیٰ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے تقریب حلف برداری کے دوران ہونے والے نقصان کی ریکوری کے لیے متعلقہ آرگنائزر کو رپورٹ پیش کر دی گئی تھی جس کے پیش نظر پی ٹی آئی کی قیادت نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نقصان کے متبادل وافر تعدار میں پودے پی ایچ اے راولپنڈی کے حوالے کر دیئے۔