• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبلی فراز نے غالب کے شعر کو اپنے والد کا شعر بنادیا،سوشل میڈیا پر شدید تنقید

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے غالب کے شعر کو اپنے والد احمد فراز کا شعر بنادیا۔ شبلی فراز نے سوشل میڈیا پرگوجرانوالا کے جلسے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ایک شعر کا مصرعہ لکھا۔

معروف شاعر احمد فراز کے صاحبزادے شبلی فراز نے اپوزیشن کے جلسے پر طنزیہ مصرعہ تو لکھا لیکن انہوں نے غالب کے مصرعے کو احمد فراز کا مصرعہ قرار دے دیا۔

گوجرانوالہ جلسے کی تصویر لگاتے ہوئے شبلی فراز نے غالب کے شعر کا یہ مصرعہ لکھا کہ جس کی بہار یہ ہو پھر اس کی خزاں نہ پوچھ اور ساتھ کہا کہ یہ احمد فراز کا مصرعہ ہے۔

درحقیقت یہ مرزا غالب کی غزل کا شعر ہے اور وہ شعر یہ کہ ʼʼہے سبزہ زار ہر درو دیوارِ غم کدہ،جس کی بہار یہ ہو پھر اس کی خزاں نہ پوچھʼʼ۔بعدازاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز پر تنقید کی جانے لگی کہ یہ مصرعہ مرزا غالب کے شعر کا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر اس بات کی نشاندہی کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے تصحیح کرتے ہوئے ایک بار پھر مرزا غالب کا نام لکھ کر مصرعہ ٹوئٹ کیا۔

تازہ ترین