• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، اسلحہ کی خرید و فروخت پر یو این کی پابندی کی مدت ختم


ایٹمی ڈیل کے تحت ایران پراقوام متحدہ کی جانب سے اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی کی مدت کا آج سے سن 2015 کے جے سی پی او اے معاہدے کے تحت عائد پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب علی رضا میریوسفی کا کہنا ہے کہ امریکا ڈیل سے یکطرفہ الگ ہوکر تنہا رہ گیا۔

جے سی پی او اے ڈیل ایران، امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، یورپی یونین، روس اور چین کی جانب سے کی گئی تھی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد کے ذریعے اسکی توثیق کی تھی۔

اقوام متحدہ نے امریکا کی جانب سے پابندیوں کو مسترد کردیا ہے اور وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی جانب سے پابندیاں ختم کرنے کی دی گئی تاریخ پر قائم ہے۔تاہم امریکی صدر کے ایگزیکٹوآڈر کے سبب امکان ہے کہ کئی ممالک ایران سے ڈیل کرنے سے گریز کریں گے تاکہ امریکا کی جانب سے ممکنہ ثانوی پابندیوں سے بچ سکیں۔ 

تازہ ترین