• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ جمیل نے دُنیا میں تبدیلی لانے کا طریقہ بتادیا

بریسٹ کینسر کو شکست دینے والی پاکستان کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو دُنیا میں تبدیلی لانے کا طریقہ بتا دیا۔

اکثر سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے معنی خیز پیغامات جاری کرنے والی نامور اداکارہ نادیہ جمیل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ ہمیشہ کی طرح مُسکراتی نظر آرہی ہیں۔


انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے لکھا کہ ’دنیا میں تبدیلی لانے کے لیے اپنی مسکراہٹ کا استعمال کریں لیکن کبھی بھی دُنیا کو اس بات کی اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کی خوبصورت مُسکراہٹ کو دُکھ میں تبدیل کریں۔‘

اس سے قبل نادیہ جمیل نے اپنے ایک انسٹاگرام پیغام میں کہا تھا کہ کوئی بھی کینسر اتنا مضبوط نہیں جو اُنہیں بچوں کی محبت سے دور رکھ سکے، انہوں نے بچوں کی مسکراہٹ کو اپنا بہترین علاج قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ نادیہ جمیل نے رواں سال 3 اپریل کو اپنےایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن میں بریسٹ کینسر (چھاتی کا سرطان) کی تشخیص ہوئی ہے۔

بیرون ملک علاج کروانے کے بعد نادیہ جمیل نے جولائی کے مہینے میں اس جان لیوا بیماری کو شکست دی تھی جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے دی تھی۔

تازہ ترین